ریاض(عکس آن لائن) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے دفاع میں روز اول سے سعودی عرب نے کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر فلسطینیوں کی غیرمتزلزل حمایت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین اور ان کے حقوق سے متعلق ہمیشہ نہ صرف ایک ہی موقف رہا ہے بلکہ فلسطینی عوام کے حقوق کا ہمیشہ دفاع بھی کیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب سرزمین فلسطین پر یہودی آبادکاری کو روکنے پر زور دیتا ہے اور مسئلہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین ایک انتہائی اہم اور بنیادی عرب مسئلہ ہے جس پر شاہ عبدالعزیز کے دور سے لیکر اب تک کبھی بھی اس کے دفاع میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور بھارت سرحد سے متعلقہ مسائل کے حل تک پہنچ گئے ہیں، چینی وزارت خا رجہ
- چینی صدر برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے روس پہنچ گئے
- چینی صدر کے پسندیدہ حوالہ جات” (روسی ورژن) کا تیسرا سیزن روس کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا
- چینی صدر 16 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے
- “بڑا برکس” بڑی کامیابیاں حاصل کر نے کے راستے پر گامزن