قاہرہ( عکس آن لائن) ترکیہ اور کولمبیا کے بعد مصر نے بھی اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کیخلاف غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے پر عالمی عدالت انصاف میں گھیرا مزید تنگ ہو گیا، ترکیہ کے بعد مصر نے بھی عالمی عدالت میں جنوبی افریقا کی جانب سے دائر مقدمے میں پارٹی بننے کا اعلان کر دیا ہے، عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف کیس کی دوبارہ جلد سماعت کا امکان ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی عدالت میں فریق بننے کا فیصلہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کی بڑھتی ہوئی شدت اور دائر کار کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، اسرائیلی حملوں نے لوگوں کو نقلِ مکانی اور اپنی زمین چھوڑنے پر مجبور کیا ہے جس سے ایک بے مثال انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔