فلسطینیوں

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے مظاہرے میں شوبز شخصیات کی شرکت

لاہور(عکس آن لائن) گزشتہ روز لاہور میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس میں نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ارمینہ رانا، دنانیر مبین اور اداکار فواد خان سمیت پاکستان کی کئی معروف شخصیات نے فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرے میں شرکت کی جن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔فواد خان نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ شریک ہوئے اورانہوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا تھا جس پر فری فلسطین درج تھا۔

غزہ کے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے والوں میں دنانیر اور ہانیہ عامر بھی پیش پیش تھیں۔اس کے علاوہ لاہور میں ہونے والے احتجاج میں عثمان خالد بٹ، پروڈیوسر عمارہ حکمت اور مریم نفیس سمیت دیگر شامل تھے۔دوسری جانب انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں ہونے والے مظاہروں میں اداکارہ ارمینہ رانا خان نے شرکت کی جہاں فلسطین کے معصوم بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دل افسردہ تھے لیکن یہ ایک پرامن تقریب تھی جہاں فلسطینیوں کیلئے مسلمانوں، ہندو، عیسائیوں نے مل کر آواز اٹھائی۔انہوں نے مزید لکھا کہ تقریب میں ہم نے تمام شہید ہونے والے بچوں کے نام لیے۔ ہمارا پیغام ہے کہ ہم یہ سب تنہا نہیں کرسکتے، ہم چاہتے ہیں کہ سب ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں