اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان ملک میں عدم استحکام نہ پھیلائیں، مسلم لیگ ن میں لڑائی چل رہی تھی، اب باضابطہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔ایک انٹر ویومیں فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں استحکام کی ضرورت ہے۔
انہوںنے کہاکہ فضل الرحمن کے مطالبات ابھی تک سامنے نہیں آئے، انہیں مذاکرات کرنے چاہئیں۔ مسلم لیگ ن کے بارے میں انہوںنے کہا کہ ن لیگ میں بحران گہرا ہو رہا ہے،پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جب وزیراعلیٰ ہوتے ہیں تو انہیں کمر درد نہیں ہوتا، وزارت اعلیٰ سے ہٹتے ہیں تو کمر درد شروع ہوجاتا ہے۔