فری میڈیکل کیمپ

فری میڈیکل کیمپ میں ہمارے غریب بہن بھائی ٹیسٹ اور ادویات مفت حاصل کرسکیں گے، طارق محمود مغل

گوجرانوالہ( نمائندہ عکس آن لائن )غریب لوگوں کو انہی کے علاقہ میں میڈیکل کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں گے،فری میڈیکل کیمپ میں ہمارے غریب بہن بھائی مختلف ٹیسٹ اور ادویات مفت حاصل کرسکیں گے،

ان خیالات کا اظہار صدر جیپس طارق محمود مغل ،ڈاکٹر سید صابرحسین،جنرل سیکرٹری حافظ عمران یعقوب،حافظ سلیم کھوکھر،آصف اقبال بٹ،احمرمصطفےٰ بھٹی،نویدصابربٹر ،احمد عالم ،ندیم جتالہ ،اخترچشتی نے جناح ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر عابدچوہدری،ڈاکٹر محمد افتخار،ڈاکٹر سید زاہد آرائیں ،ڈاکٹر قاسم حمید مشرقی،ڈاکٹر اقبال،ریاض ابراہیم مغل،ڈاکٹر طاہرمنیر،ڈاکٹر میاں عمران عقیل اور لیڈی ڈاکٹر یاسمین اسلم اپنی خدمات فری آف کاسٹ فراہم کریں گے،انہوں کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت کرنا صدقہ جاریہ ہے ،جو ہر انسان کوممکنہ حد تک کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں