اسٹیل کٹنگ

فریگیٹس پراجیکٹ کے 2 جنگی جہازوں کی چین میں اسٹیل کٹنگ کی تقریب

بیجنگ/کراچی(عکس آن لائن ) کموڈور اظفر ہمایوں نے پاک چین دوستی کے نئے باب کو سراہتے ہوئے چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے کام کی تعریف کی۔تفصیلات کے مطابق فریگیٹس پراجیکٹ کے 2 جنگی جہازوں کی چین میں اسٹیل کٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں نے شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے اہم اہداف کےلیے معاونت کرنے پر چینی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگواشپ یارڈ چائنہ میں کیا گیا جس میں پاکستان نیوی، چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کےعہدیداران بھی شریک ہوئے، اس موقع پر چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے صدر بھی موجود تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے بیان کے مطابق کموڈور اظفر ہمایوں نے پاک چین دوستی کے نئے باب کو سراہا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جہاز ہر قسم کے جدید جنگی آلات اور اسلحے سے لیس ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بحری جہاز چیلنجز اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں