قصور(عکس آن لائن)فروٹ فلائی کا حملہ ترشادہ پھلوں کےلئے انتہائی نقصان دہ ہے لہذاباغبان پھل کو کیرے سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کریں تاکہ انہیں معاشی لحاظ سے نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ ماہرین زراعت نے بتایا کہ دنیامیں تقریبا 24اقسام کی پھل کی مکھیاں موجودہیں جن میں 7اقسام پاکستان میں پائی جاتی ہیں اورکیڑوں کے ماہرین اور پھل درآمدکرنے والوںدونوں کو پھل کی مکھی کے نقصان کا سامنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کیڑے کے بارے میں باغبان حضرات کو آگاہ کرناضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پھل کی مکھی کی جسامت عام گھریلو مکھی جتنی اور اس کی رنگت سرخی مائل بھوری ہوتی ہے مکھی کے دھڑپرلمبائی پردوپیلے رنگ کی دھاریاں اور یہ سنڈیاں ٹانگوں کے بغیرہوتی ہیں جن کا رنگ ہلکاپیلاہوتاہے۔