فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کی چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر آئرن برادرز کو مبارک

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے(CPFTA) کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر آئرن برادرز کو مبارک ہو، یہ دونوں ممالک کے عوام اور دوستوں کے لئے اچھی خبر ہے،

آنے والے دنوں میں سی پیک اور پاک چین دوستی کے حوالے سے اور بھی اچھی خبریں آئیں گی۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا آزاد تجارتی معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین درینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے، بلکہ اس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت بھی ملے گا۔ انہوں نے کہاپاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے زیادہ اس سے مستفید ہوگا۔ علاوہ ازیں شعبہ زراعت، چمڑے کی مصنوعات، کنفکشنری اور بسکٹ تیار کرنے والے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستانی مصنوعات چین برآمد کر سکیں گے،اس معاہدے کی رو سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں 313 نئی مصنوعات کی برآمدات کا موقع ملے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا پاکستان پہلے آزاد تجارت معاہدے کے تحت742 مصنوعات کی برآمد پر صفر ڈیوٹی کی رعایت سے مستفید ہورہا ہے،دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے بعد پاکستان کو 1047 مصنوعات کی برآمد کی اجازت مل جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں