کراچی(عکس آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرادیا اور کہاہے کہ حلیم عادل شیخ نئے قائد حزب اختلاف ہوں گے، انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ بدھ کواسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو جمع کرادیا اور کہاکہ بطور اپوزیشن لیڈر سندھ اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں، استعفے کی کاپی کچھ روز قبل وزیراعظم کو بھی واٹس ایپ کی تھی۔
انہوں نے کہاکہ لیڈر اپوزیشن کی ذمہ داری مجھے میری قیادت نے دی تھی ، حلیم عادل شیخ نئے قائد حزب اختلاف ہوں گے انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی نے قائد حزب اختلاف کی نشست سے استعفے کا اعلان کیا تھا ،حلیم عادل شیخ نئے قائد حزب اختلاف ہوں گے تاہم ایم کیو ایم نے حلیم عادل کی نامزدگی پرتحفظات کا اظہار کیا تھا۔