پیرس (عکس آن لائن)فرانس نے غزہ میں میڈیا دفاتر پر حملے سے متعلق اسرائیل سے وضاحت طلب کرلی۔فرانسیسی صدر کے مطابق معاملے پر ہمارا سفارتخانہ کام کر رہا ہے اور ہم نیتن یاہو کی جانب سے وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے بھی اسرائیل سے میڈیا عمارت پر حملے کے جواز کی اضافی تفصیلات مانگی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں الجزیرہ سمیت دیگر میڈیا دفاتر کی عمارت سے حماس کی سرگرمیوں سے متعلق شواہد نہیں دیکھے۔انٹونی بلنکن کاکہنا ہے کہ اگر دونوں جانب سے فائر بندی کی خواہش کا اظہار ہو تو وہ مدد کے لیے تیار ہیں۔