پیلی جیکٹ مظاہرے

فرانس میں پیلی جیکٹ مظاہرے49ویں ہفتے بھی جاری رہے

پیرس(عکس آن لائن) یلو جیکٹ کے نام سے موسوم حکومت فرانس اور سرمایہ دارانہ نظام کے مخالفین نے اس بار مونٹ پلیے سٹی میں مظاہرے کیے ہیں۔پیلی جیکٹ مظاہروں کے آغاز کی سالگرہ سے پندرہ روز قبل اور اکیاونویں بلیک سٹرڈے کے اختتام پر مون پلیے سٹی چوتھی بار مظاہرہ کرنے والوں کا میزبال تھا۔

اسی کے ساتھ بلیک سٹرڈے کے نام سے یلوجیکٹ والوں کے مظاہرے دارالحکومت پیرس اور دیگر شہروں میں کیے جا رہے ہیں۔فرانس کے صدرکی پالیسیوں کے خلاف فرانس میں احتجاجی مظاہرے انچاسویں ہفتے بھی جاری رہے جبکہ حکومت نے پچھلے ہفتوں کے دوران ان مظاہروں کو طاقت کے ذریعے بے دردی کے ساتھ کچلنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں