پیرس (عکس آن لائن)فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے اپنے تین روزہ دورہ چین کے دوران بدھ کو بیجنگ میں میزبان صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی صدر نے اس ملاقات کے بعد کہا کہ صدر ماکروں کے اس دورے سے کثیرالجہتی دو طرفہ تعلقات اور آزاد تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔
دونوں صدور نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ مشترکہ کوششوں سے آزاد معیشت کو تقویت دی جائے گی۔ صدر ماکروں نے چین کے اپنے اس دورے کے آغاز پر کہا تھا کہ یورپی یونین نے چین کے ساتھ ایک ایسا سمجھوتہ کیا ہے، جس کے بعد زرعی مصنوعات پر پابندی کا امکان نہیں رہا۔ فرانسیسی صدر کے اس دورے کے دوران چین اور فرانس نے پندرہ بلین ڈالر مالیت کے مختلف سمجھوتوں کو حتمی شکل دے دی۔