عرفان کھوسٹ

فحش جگتوں ، بیہودہ رقص کی وجہ سے فیملیوں نے تھیٹر سے ناطہ توڑا ‘ عرفان کھوسٹ

لاہور( عکس آن لائن)سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ فحش جگتوں اور بیہودہ رقص کی بھرمار کی وجہ سے فیملیوں نے تھیٹر سے ناطہ توڑ ا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ صاف ستھرے تھیڑ کو پھر سے پروان چڑھایا جائے اور ایسے ڈامے پیش کئے جائیں جو ماں کے ساتھ بیٹا ، باپ کے ساتھ بیٹی اور بہن کے ساتھ بھائی ایک ساتھ دیکھ سکیں۔

ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت تھیٹر ہالوں میںپیش کئے جانے والے بیشتر ڈرامے بے حیائی اور لچر پن کو فروغ دے رہے ہیں جن سے ہماری معاشرتی اقدار تباہ ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں اسٹیج ڈراموں میں اصلاح ہوتی تھی اور اس وقت لوگ بھی سیکھتے تھے لیکن آج سب کچھ اس کے برعکس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سینئرز کو قیادت دی جائے گی تو وہ کوئی کردار ادا کریں گے ، پہلے یہ بتایا جائے کوئی سینئرز کی بات سننے کے لئے بھی تیار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں