فالسے کے کاشتکاروں

فالسے کے کاشتکاروں کو فوری طورپر شاخ تراشی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے فالسے کے کاشتکاروں کو فوری طورپر شاخ تراشی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ‘کاشتکاروباغبان سخت کہراور سردی کے باعث سوکھ جانے والی اوپرکی شاخوں کو فوری کاٹ دیں تاکہ نئی شاخیں نکل سکیں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران شاخ تراشی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہرسال باقاعدگی سے شاخ تراشی کرنے کے باعث پودے زیادہ اونچے نہیں ہوتے اورپھل کو بھی نقصان نہیں پہنچتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پودے بے ہنگم‘زیادہ اونچے اور عجیب و غریب شکل میں موجودرہیں توپھل کو سیڑھی کے بغیرتوڑنا مشکل ہوجاتاہے اور پودوں کی ٹہنیاں چھوٹی وپتلی رہ جاتی ہیں اس طرح ان پر پھول بھی کم آتے ہیں اورپیداوارکو بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاخ تراشی سے جہاں پودا خوب پھلتا اور پھولتا ہے وہیں زیادہ شاخیں نکلنے سے وہ خوب ثمر آور بھی ہوتاہے جس سے زیادہ پیداوارحاصل کرکے مالی منافع کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں