عمران اسماعیل

فاشسٹ حکومت قومی اداروں کوبیچنے کی تیاری کر رہی ہے، عمران اسماعیل

کراچی (نمائندہ عکس) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد قومی اداروں کوبیچنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ فاشسٹ حکومت معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد قومی اداروں کوبیچنے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل، ایئرپورٹس، اسٹیل مل کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسے یہ وہی ارسطو ہے جو پی آئی اے کے ساتھ اسٹیل مل مفت دے رہے تھے اور اب قومی غیرت کے بعد قومی ادارے بیچنے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک انہیں مزید برداشت نہیں کرسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں