لاہور(عکس آن لائن) وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کیلیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار ہیں۔
تجربہ کار پیسر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ نیٹ پریکٹس میں مطلوبہ فارم اور فٹنس حاصل کرنے کے لیے
سخت محنت کی ہے، ضرورت پڑنے پرخدمات حاضر ہوں گی۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو
میں اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ2010 کے دورہ انگلینڈ میں عمر گل کے انجرڈ ہونے پر
ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع ملا، ابتدا میں تھوڑی گھبراہٹ تھی،کپتان کی حوصلہ افزائی پر بھرپور رفتارکے ساتھ بولنگ کی،
میں اینڈریو اسٹروس، جوناتھن ٹروٹ، کیون پیٹرسن اور ایون مورگن کی وکٹیں لینے میں کامیاب رہا،
بعد ازاں ٹیل اینڈرز میں سے مزاحمت کرنے والے اسٹورٹ براڈ کو سلو بال پر پویلین بھیجا، ڈیبیو پر 5 وکٹوں نے
اعتماد میں اضافہ کیا لیکن سب سے زیادہ خوشی مورگن کی وکٹ سے حاصل ہوئی، ان دنوں انگلش بیٹسمین
کی صلاحیتوں اور اسٹروکس کا بڑا چرچا تھا، میں چاہتا تھا کہ ان کوضرورآﺅٹ کروں اور اس میں کامیابی ہوئی۔
وہاب ریاض نے کہا کہ حالیہ دورے میں پاکستان کو ضرورت ہوئی تو ذہنی اور جسمانی طور پر ٹیسٹ میچ
کھیلنے کے لیے تیار ہوں،اس چیلنج کیلیے نیٹ میں سخت محنت کی ہے۔یاد رہے کہ وہاب ریاض نے
طویل فارمیٹ سے عارضی رخصت لی ہوئی تھی جو انگلینڈ روانگی سے قبل ختم کردی۔