لاہور( عکس آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ فارن فنڈ نگ کیس سیاست خود اپوز یشن کو مہنگی پڑے گی،وزیراعظم نے فارن فنڈ نگ کیس پر واضح مو قف اختیا ر کر کے اپوز یشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے،اپوز یشن اپنے ہی جا ل میں پھنس چکی فارن فنڈنگ کیس اپوز یشن کی سیا سی مو ت ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ کڑے احتسا ب سے نہ پی ٹی آئی نے راہ فرار اختیار کی نہ کرے گی،
اپوز یشن جماعتیں اپنی چوری بچانے کیلئے ایک ٹرک پر سوار ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کسی کے دبائو میں آئے بغیر سب جماعتوں کی بیرو ن ملک سے ہونے والی فنڈ نگ کو عوام کے سامنے لا ئے، پورے یقین سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ فنڈنگ کیس پبلک ہوا تو اس میں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پار ٹی پہلے نمبر پر ہو گی۔فارن فنڈ نگ کیس پر اپوز یشن جماعتیں صر ف سیا ست کررہی ہیں فیصلہ آ نے کی اندرون خا نے مخالف ہیں۔اپوزیشن کی چور مچائے شور پا لیسی اور بیانیے کو عوام نے برے طرح مسترد کردیا ہے سیا سی پہلوان اب محفو ظ ر استے کی دستیابی کیلئے تر لے منتیں کررہے ہیں۔