وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات

فارن فنڈڈ فتنہ نے انقلاب نہیں اپنے خونی مارچ نامنظور کا اعتراف کر لیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ نے انقلاب نہیں اپنے خونی مارچ نامنظور کا اعتراف کر لیا ہے،بیلٹ پر بلڈ شیڈ، بندوقوں سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے،6 ماہ سے انقلاب نہیں،عوام نے فارن فنڈد فتنہ توشہ خانہ ڈکیتیاں بشرا بی بی کے ہیرے،زمین کے ٹکڑوں پر ملکی مفاد کے سودے،شہدا کے خلاف مہم دیکھی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ جھوٹے شخص اگر الیکشن مقصد تھا تو مارچ میں جب اختیار اور اقتدار آپ کے پاس تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنی کْرسی کے لئے مدت ملازمت میں توسیع کی آفر کر سکتے تھے تو الیکشن کا اعلان کیوں نہیں کیا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ کنٹینر خان اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں