دبئی(عکس آن لائن) تین فیصلہ کن میچز کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کی صورتحال دلچسپ ہوگئی، فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابل کون ہوگا انگلینڈ اوربھارت کی معرکہ آرائی جاری ہے، آسٹریلیا کا بھی چانس موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق تین فیصلہ کن میچزکے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چمپئنشپ میں صورتحال دلچسپ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے چارسوبیس پوائنٹس اورفتح کی سترکی اوسط سے جون کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ کیویزکا فائنل میں کس سے ٹکرا ہوگا اس صورتحال میں دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ بھارت کو دو سو ستائیس رنزسے ہراکر چارسو بیالیس پوائنٹس اورستر اعشاریہ ایک چھ کی اوسط سے دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔بھارت چارسوتیس پوائنٹس اوراڑسٹھ اعشاریہ دو پانچ اوسط سے چوتھے اورآسٹریلیا تین سو بتیس پوائنٹس اورانہتر اعشاریہ ایک سات اوسط سے تیسرے نمبر پرآگیا۔ چارٹیسٹ کی سیریزمیں ہرفتح پر ٹیم کو تیس اورڈرا پر پندرہ پوائنٹس ملیں گے۔ انگلینڈ کو فائنل میں رسائی کے لئے مزید دو جبکہ بھارت کو دو کامیابیاں اورایک ڈرا کی ضرورت ہے۔ سیریزکے برابرہونے پردونوں ٹیموں کے پوائنٹس آسٹریلیا سے کم رہ جائیں گے اورآسٹریلیا فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گا۔پاکستان نے جنوبی افریقاکے خلاف کلین سوئپ فتح سے ایک سوبیس پوائنٹس حاصل کیے اور دو سوچھیاسی پوائنٹس اورتینتالیس اعشاریہ تین تین اوسط سے پانچویں پوزیشن پر فائز ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز بنگلہ دیش کو ہراکرساتویں نمبر پرپہنچ گیا۔ سری لنکاکی آٹھویں نمبر پرتنزلی ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آئی او سی کی جانب سے میلان 2026 سرمائی اولمپکس کے لئے سی ایم جی کی بین الاقوامی پروڈکشن ٹیم کو لائسنس جاری
- چینی صدر کی جانب سے نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں استقبالیہ ضیافت کا اہتمام
- تعطیلات کے دوران چینی معیشت کا ایک اچھا آغاز
- چین میں نویں ایشین ونٹر گیمز کا افتتاح
- چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون میں امریکہ کی مداخلت بالآخر بے سود ثابت ہو گی، چینی وزارت خارجہ