سیالکوٹ(عکس آن لائن)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پی ایس ایل میں حصہ لینا پاکستان کے محفوظ ہونے کی واضح دلیل ہے ، پاکستان اب دہشتگردی کی بجائے ٹورزم کی وجہ سے پہچانا جا رہا ہے۔حکومت نے احساس کفالت پروگرام کے لئے 162 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ وزیر اعظم کا عوام کے ساتھ درد اور احساس کا رشتہ ہے ۔
موجودہ حکومت تعمیر پاکستان میں خواتین کو مساوی حقوق دینے پر عمل پیرا ہے۔سیالکوٹ ہیڈمرالہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میں فرسودہ نظام کو ختم کرکے قائداعظم کے تصور پر عمل کیا،وزیراعظم کا دل بارڈر پر بسنے والے پسماندہ علاقہ کے لوگوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔وزیر اعظم کا عوام کے ساتھ درد اور احساس کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاں میں بسنے والے کسان معاشی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کا شتکار زرعی اجناس اگاکر شہروں میں رہنے والوں کا پیٹ پالتے ہیں جبکہ اس کے برعکس ذخیرہ اندوز مافیا اسی اناج کو من مانی قیمت پر فروخت کرکے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے۔ کاشتکار کو اس کا جائز منافع دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت ایسی پالیسیاں ترتیب دے رہی ہے جس سے محنت کش خوشحال ہو۔
انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات متعارف ہورہی ہیں سالانہ 63ارب کی درآمدات ہورہی تھی جس کی وجہ سے تجارتی خسارے میں اضافہ ہورہا تھا۔ انہوں نے کہاغیر ملکی کھلاڑیوں کا پی ایس ایل میں حصہ لینا پاکستان کے محفوظ ہونے کی واضح دلیل ہے ۔پاکستان اب دہشتگردی کی بجائے ٹورزم کی وجہ سے پہچانا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے متعارف ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کفالت پروگرام کے ذریعے پسے ہوئے طبقے کا سہارا بن رہی ہے اور کہا حکومت نے اس پروگرام کے لئے 162 ارب روپے رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعمیر پاکستان میں خواتین کو مساوی حقوق دینے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا ہم ایسے معاشرے کے امین ہیں جس میں عورت کو مکمل تحفظ حاصل ہے،ہماری بیٹیاں سیرت زینب اور سیرت فاطمہ کو ماننے والی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس جس کو پامال کئے بغیر ہر ایک کو احتجاج کا مکمل حق حاصل ہے۔