ریکارڈ سرمایہ کاری

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شارٹ ٹرم ٹریڑری بلز کی مد میں 536ملین ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری

اسلام آباد(عکس آن لائن)غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے گزشتہ ہفتے کو شارٹ ٹرم ٹریڑری بلز (ٹی بلز) کی مد میں 536ملین ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے گورنمنٹ سیکیورٹیز کی مد میں سرمایہ کاری کے ٹیکس نظام کو سہل بنانے کے نتیجہ میں شارٹ ٹرم غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 2.23ارب ڈالر کی سرمایہ کاری گئی ہے۔16جنوری 2020ء-04 کو صرف ایک دن میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ٹی بلز کی مد میں 536ملین ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری کی ہے۔

بی ایم اے کیپٹل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سعد ہاشمی نے کہا ہے کے جاری مالی سال کے دوران شارٹ ٹرم غیر ملکی سرمایہ کاری میں ہونیوالے نمایاں اضافہ سے جاری مالی سال کے اختتام تک ٹی بلز کی مد میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 5ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں