اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی معیشت کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان نے عالمی کیپٹل مارکیٹ میں یورو بانڈ کے اجرا کو مکمل کرلیا ،عالمی مارکیٹ میں 5،10اور 30 سال کے لئے یورو بانڈز جاری کئے گئے ہیں،ان یوروبانڈز پر 6 فیصد 7.375 فیصد اور 8.875 فیصد منافع دیا جائے گا۔