اسلام آباد(نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیرملکی سازش سے مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت میں پاکستان تبدیل ہوگیا‘
کنٹینرپر7 گھنٹے کھڑے ہوکردیکھ لیا پاکستان ہمیشہ کےلئے تبدیل ہوگیا ہے‘آخر کار ذہنی غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے 26 مئی کی رات ایک بجے سے لے کر صبح 8 بجے تک 7 گھنٹے تک کنٹینر پرکھڑے ہوکرجودیکھا اس نے یہ ثابت کردیا کہ غیرملکی سازش کے تحت مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد سے پاکستان ہمیشہ کے لئے تبدیل ہوگیا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آخر کار ذہنی غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئی ہیں۔