وزیراعظم شہبازشریف

غیرمعمولی حالات میں توانائی بچت پروگرام وقت کاتقاضا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کا توانائی بچت پروگرام سے متعلق کہاہے کہ غیر معمولی حالات میں یہ اقدام وقت کاتقاضا ہے، توانائی بچت پروگرام پر موثر عملدرآمد سے قیمتی وسائل کی بچت ہوگی، پروگرام سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے تازہ بیان میں کہاکہ وفاقی کابینہ نے توانائی بچت پروگرام پرسنجیدگی سے غور کیا ہے، صوبوں کو اعتماد میں لے کر توانائی بچت پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابل تجدید ذرائع سے توانائی کا حصول انرجی سیکیورٹی کیلئے ضروری ہے، قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے ملکی وسائل پر انحصار بڑھے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ توانائی بچت پروگرام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا اور ان اقدامات کے نتیجے میں قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں