مصطفی کمال

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس،مصطفی کمال اوردیگرملزمان کیخلاف سماعت8مئی تک ملتوی

کراچی(عکس آن لائن)غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق سٹی ناظم مصطفی کمال اور دیگر ملزمان کے خلاف سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث لنک عدالت میں ہوئی۔

پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال سیاسی مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ مصطفی کمال کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی۔ہفتہ کوکراچی کی احتساب عدالت میں سابق سٹی ناظم مصطفی کمال اور دیگر ملزمان کے خلاف کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس کی ہوئی،

سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث لنک عدالت میں ہوئی جبکہ پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال سیاسی مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے، مصطفی کمال کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی۔ عدالت نے سماعت 8 مئی تک کے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ مصطفی کمال پر سٹی ناظم کے دور میں کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں