خانیوال (عکس آن لائن)غیر ت کے نام پر خاتون قتل ۔تفصیل کے مطا بق تھانہ نواں شہر کبیروالا کی حدود موضع گھگھر میں غیرت کے نام پر چچا اور بھائی نے ملکر مبینہ طور پر کھیتوں میں کام کرتی سمیرا بی بی زوجہ اصفر ندیم ہراج کو فائرنگ کر کے قتل کردیا قاتل سگا بھائی کاشف اور چچا زوار کے خلاف پولیس مصروف تفتیش ہے۔تاحال قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو سول ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا۔
