مقبوضہ غزہ(عکس آن لائن )بین الاقوامی صلیب احمر کی سربراہ نے غزہ میں جاری جنگ کو بین الاقوامی برادری کی اخلاقی ناکام اور دیوالیہ پن کا نام دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق انہوں اس سلسلے میں اسرائیل اور حماس پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچیں اور جنگ بند کریں۔صلیب احمر کی چیف میر جانا سپولجارک نے کہا کہ میں نے غزہ میں جنگ کو اس لیے اخلاقی ناکامی کہا کہ یہ جنگ ہر روز انسانوں کو کھا رہی ہے لیکن بین الاقوامی برادری یہ ثابت کرنے میں ناکام ہے وہ انسانوں کو درپیش اتنی بڑی مصیبت اور چیلنج کا توڑ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
سپولجارک نے اسرائیل اور غزہ کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری یہ صورت حال اس کے باوجود برداشت کی جارہی ہے کہ اس کا اثر صرصف غزہ کے اندر تک نہیں ہوگا بلکہ اگلی کئی نسلوں تک ہوگا۔صلیب احمر سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں فریقوں سے سوائے اس کے کچھ نہیں چاہتے کہ وہ دوطرفہ معاہدے تک پہنچیں، صرف اس لیے ہم مذاکرات کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسا نہیں ہے کہ آپ وہاں نہ جائیں، یرغمالیوں کو لے جائیں اورانہیں باہر لے جائیں، اس چیز کو اوبر یا ٹیکسی کی سروس کے ساتھ ملانا قابل قبول نہیں بلکہ اشتعال انگیز ہے۔سپولجارک نے مزید کہا کہ اس کے لیے ہمارے ساتھیوں نے قربانی دی ہے، اپنی جانوں اور سلامتی کو خطرے میں ڈالا ہے، یہ سلسلہ اور کوششیں اب بھی جاری ہیں۔ ہم تمام فریقوں کے ساتھ اس سلسلے میں مسلسل بات چیت اور رابطے میں ہیں، تاہم کسی نتیجے پر پہنچنا اور اس پر عمل کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔