غزہ(عکس آن لائن) اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری ہے،ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید ہو گئے ،گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہو گئی ۔ان شہدا میں 4 معصوم بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی ڈرون نے ایک مکان پر حملہ کر کے اسلامی جہاد کے رہنما اور ان کی بیوی کو شہید کر دیا تھا۔اسرائیل نے اب تک 50 سے زیادہ فضائی حملوں اور زمینی دستوں کی 20 سیزائد کارروائیوں میں غزہ کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، جس میں درجنوں مکانات بھی تباہ ہو گئے