کراچی(عکس آن لائن)اداکارہ نادیہ جمیل نے کہاہے کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم پر خاموش رہنے پر مسلم ممالک کو شرم آنی چاہئے ۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان میں نادیہ جمیل نے ترک چینل کا ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں فلسطینی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ‘مسلم ممالک سے کہو کہ وہ ہماری نماز جنازہ نہ پڑھیں، ہم زندہ ہیں اور تم مر چکے ہیں’۔
اداکارہ نے تمام مسلم ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خاموشی سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین کی نسل کشی دیکھنے پر تمام مسلم ممالک کو شرم آنی چاہئے ۔انہوں نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت شرمندہ ہوں۔