مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن )فلسطینی مزاحمت کار گروپ کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو کے لیے مصر کا دورہ کرنے والے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذریعے نے بتایا کہ قطر میں مقیم ہنیہ حماس کے ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت کریں گے جہاں ان کے مصری انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل اور دیگر کے ساتھ مذاکرات طے شدہ ہیں۔
ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کیونکہ اسے اس دورے کے بارے میں بات کرنے کا اختیار نہیں تھا، گفتگو جارحیت اور جنگ کو روکنے کے لیے ہو گی تاکہ قیدیوں کی رہائی اورغزہ کی پٹی پر مسلط کردہ محاصرے کے خاتمے کے لیے ایک معاہدہ تیار ہو سکے۔