وزیر اعظم

غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، وزیر اعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہغریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، ہماری اولین ترجیح پاکستان کی عوام اور خصوصاً غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے جس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر حد تک جائے گی۔

پیر کو عوام الناس اور خصوصاً غریب اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، چئیرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالفقار علی خان، وزارتِ خزانہ، صنعت و پیداوار اور سماجی تحفظ ڈویڑن کے وفاقی سیکرٹری صاحبان ، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور اور دیگر سینئر افسران شریک ہو ئے ۔اجلاس میں غریب اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ سستے نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر غور کی گیا ،عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی جانب سے لیے گئے بڑے فیصلوں کا اعلان منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح پاکستان کی عوام اور خصوصاً غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے جس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر حد تک جائے گی۔ انہوں نے کہا غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں