لاہور(عکس آن لائن) گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ خدا کی ذات کی طرف سے دئیے گئے مال میں سے خرچ کرنا بہت بڑی نیکی ہے ،
اگر صاحب ثروت تمام لوگ اپنی دولت کا کچھ حصہ مستقل بنیادوں پر مستحق طبقات کے لئے مختص کر دیں تو شاید کوئی بھی غریب نہ رہے ۔ ایک انٹر ویو میں حمیرا ارشد نے کہا کہ خدا کے فضل سے ملنے والی دولت میں سے غریبوں پر خرچ کرنے سے یہ کم نہیں ہوتی بلکہ اس میں اضافہ ہوتا ہے ۔
جو لوگ رب کائنات کی راہ پر خرچ کرتے ہیں انہیں ایسی ایسی جگہوں سے رزق ملتا ہے جس کا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کی مدد کے ساتھ ساتھ اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کیلئے دستر خوان بھی سجانا چاہیے ۔