لاہور (عکس آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات ضروری ہیں،ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو روزگار فراہم کیا جائے،9فیصد لڑکیاں 12ویں جماعت کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھتی ہیں ، ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہیں کہ خواتین کو تعلیم فراہم کرے۔پیر کے روز صدر پاکستان عارف علوی کا یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ملک جو کلمہ کی بنیاد پر بنا ہو اور اس کی ترجیحات ٹھیک نہ ہو وہاں کام خراب ہوجاتے ہیں ، ہمیں اس ملک کے لئے کام کرنا پڑے گا نہ کہ ان لوگوں سے امید لگائے ، جن کو کام کرنے کا پتہ نہیں نہ وہ اپنی سیاست کرے ملک کے اندر نئے قانون لائے لائے ، دورات صدارت مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ بنا یا گیا ،
2سال تک میں مقدمے کا سامنا کرتا رہا ، جج صاحبان کو یہ بات نظر نہیں آئی کہ کون دہشتگرد ہیں، اصل دہشتگرد جو ہیں وہ آزاد معاشرے میں زندگی گزاررہے ہیں، حکومت پاکستان صحت کے شعبہ میں کام کرے ، تعلیم کے شعبہ میں عوام کو سہولت فراہم کرے ، انڈیا ، بنگلہ دیش سوفیصد بچے سکول جاتے ہیں اور پاکستان میں 68فیصد بچے سکول جاتے ہیں ، تعلیم معاشرے کے لے بہت ضروری ہے ، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرتا ۔
غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات ضروری ہیں ،ملک کی ترقی کے لئیے ضروری ہے کہ عوام کو روزگار فراہم کیا جائے ، خواتین کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا ، ملک کی ترقی کے لئے ضرویر ہیں کہ ان کو ان کے حقوق فراہم کی جائیں ، 9فیصد لڑکیاں 12ویں جماعت کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھتی ہیں ، ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہیں کہ خواتین کو تعلیم فراہم کرے۔