چینی صدرشی جن پنگ

غربت کے خاتمے کی مہم میں فتح حاصل کر کے خوشحال معاشرے کے قیام کی جدوجہد کی جائے، چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدرشی جن پنگ نے صوبہ نینگ شیا کے دورے کے دوران پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات پر عمل درآمد کرنے اور تمام کاموں کو مستحکم طور پر آگے بڑھانے پر زور دیا۔

چینی ریڈیو کے مطابق انہوں نے مختلف سطح کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ نئے ترقیاتی تصورات کے ساتھ اپنے فرائض کی تکمیل کریں، وباء کے منفی اثرات کو دور کرتے ہوئے ایک مکمل خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے بھر پور جدوجہد کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غربت کے خاتمے کی مہم میں فتح حاصل کر کے مضبوط معیشت ، قومی یکجہتی ، خوبصورت ماحول اور خوشحال لوگوں کے ساتھ ایک خوبصورت نینگ شیا کی تعمیر کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں