مذاق

غذا کے بدلے بجلی، سعودی وزیر توانائی کا عراقی ہم منصب سے مذاق

ریاض (عکس آن لائن)سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ظرافت کے ذریعے اپنے عراقی ہم منصب احسان عبدالجبار کے ساتھ اجلاس کی سنجیدگی کو توڑ دیا۔ اجلاس میں سعودی عرب اور عراق کے درمیان بجلی سے متعلق ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اس موقع پر سعودی وزیر توانائی نے عراق کے مشہور کھانوں کا حوالہ دیتے ہوئے مسکرا کر کہا کہ ہم آپ پر بجلی کے مقابل غذا کی شرط رکھتے ہیں۔سوشل میڈیا پر زیر گردش گفتگو کے مطابق سعودی وزیر توانائی نے ازراہ مذاق اپنی گفتگو میں بعض عراقی کھانوں کے نام شامل کیے۔

بغداد اور ریاض کے بیچ توانائی کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے ضمن میں ہونے والی ملاقات میں شہزادہ عبدالعزیز نے احسان عبدالجبار سے کہا کہ یہ سمجھوتے عراقی کھانوں کے ساتھ موقوف ہیں مثلا مسکوف مچھلی اور موصل کے کباب وغیر۔اس کے جواب میں عراقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر چیز آپ تک پہنچ جائے گی۔ شہزادہ عبدالعزیز نے مزاحا جواب دیا کہ چلیے پھر ہم غذا کے مقابل بجلی پر متفق ہو جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں