صدر مملکت

عید میلاد النبی پر قیدیوں کی سزاﺅں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان،سنگین جرائم کے مرتکب افراد پر اطلاق نہیں ہوگا

اسلام آباد(عکس آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے عید میلاد النبی پر قیدیوں کی سزاﺅں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کردیا۔قتل،ریاست مخالف سرگرمیوں،زنا اور دہشت گردی سمیت دیگر سنگین جرائم کے مرتکب افراد پر اطلاق نہیں ہوگا،صدرمملکت نے قیدیوں کی سزاﺅں میں 90روزکمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل54 کے تحت دی ہے۔کمی کا اطلاق قتل ،جاسوسی ، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

زنا،چوری ،ڈکیتی،اغوا و دہشت گردی اورقومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کو بھی رعایت نہیں ملے گی ،65سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ان پر اطلاق ہو گا،نوٹیفکیشن کے مطابق 12ربیع الاول 29ستمبر بروز جمعہ کو عام تعطیل ہو گی12ربیع الاول کو تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے، 29ستمبر کی تعطیل کا نوٹیفکیشن تمام محکموں کو ارسال کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں