جشن عید میلادالنبیؐ

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا

سرگودھا(عکس آن لائن ) عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و جذبہ سے منانے کیلئے سرکاری‘ کاروباری‘ نیم سرکاری اداروں کی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، بازاروں کے علاوہ مساجد اور رہائشی عمارتوں پر خوبصورت لائٹننگ کا سلسلہ عروج پر ہے، گلی محلوں میں محافل میلادؐ کا انعقاد بھی کیا گیا ہے ،

سرگودھا کے مختلف علاقوں میں محفل میلادؐ کے موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹ تقسیم کئے جارہے ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد ان محافل میں شرکت کررہی ہے۔سرگودھا میں عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس آج حامد شاہ مسجد سے نکالا جائیگا اسی طرح اس مرکزی جلوس میں مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس شامل ہونگے۔

جلوس کچہری بازار‘ امین بازار‘ اُردو بازار‘ شربت چوک‘ گول چوک اور مختلف شاہراؤں سے ہوتا ہوا واپس حامد شاہ مسجد پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ رات کے اوقات میں بازاروں کی لائٹننگ دیکھنے کیلئے آنیوالے لوگوں کیلئے سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے وارڈنز کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں