چینی صدر

عوام کے لیے چینی صدر کی مخلصانہ لگن

بیجنگ (عکس آن لائن)شی جن پھنگ جو عوام میں سے آئے ہیں، ہمیشہ عوام کو اپنے دل میں اعلیٰ مقام پر رکھتے ہیں۔ 55 سال پہلے، شی جن پھنگ جن کی عمر اس وقت 16 سال سے کم تھی، لیانگ جیاحہ نامی ایک گاؤں گئے اور وہ گاؤں والوں کے ساتھ غار میں مٹی کے بستروں پر سوتے تھے۔ لیانگ جیا حہ کے پارٹی برانچ کے سکریٹری بننے کے بعد، انھوں نے گاؤں والوں کے ساتھ مل کر کام کیا ، کنویں کھودے، زراعت اور دیگر حوالوں سے اہم امور سرانجام دیے اور عوام کے ساتھ ایک گہرا تعلق قائم کیا۔
نومبر 2012 میں، شی جن پھنگ جو اسی وقت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے، انھوں نے یہ عہد کیا کہ “لوگوں کی بہتر اور خوشحال زندگی ہمارا مقصد ہے۔”

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے مختلف علاقوں کے سو سے زائد معائنے کیے،بارہ سال تک دو اہم اجلاسوں میں شرکت کی اور سینکڑوں نمائندوں کی تجاویز یا تقاریر سنیں۔ عوام کے مسائل ان کے دل میں اہم ترین معاملات ہیں۔ انھوں نے عام لوگوں کی فوری ضرورتوں اور پریشانیوں کو ایک ایک کر کے اہم اجلاسوں کے ایجنڈے میں شامل کیا ہے اور وقتاً فوقتاً اصلاح احوال کا مرکز و محور بنتے رہے ہیں۔

“میں سب کچھ عوام کے لیے سرانجام دوں گا۔” یہ شی جن پھنگ کا ملک اور عوام کے لئے خالص دل اور 1.4 ارب سے زیادہ لوگوں کے لئے مخلصانہ لگن ہے۔ ایک گاؤں کے پارٹی برانچ رہنما سے لے کر پارٹی اور ملک کے اعلیٰ ترین لیڈر تک، گاؤں والوں کو پیٹ بھر کر کھانا دینے کے خواب سے لے کر قومی نشاۃ الثانیہ کے چینی خواب تک، لوگوں کے لیے عملی کام کرنا ہمیشہ ان کا سب سے مضبوط عقیدہ رہا ہے۔