لاہور (عکس آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لیے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں،عوام احتیاطی تدابیر پرعمل کرکے حکومت کا ساتھ دیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سماجی میل جول میں فاصلے رکھ کر کورونا کو شکست دینا ہوگی،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں غریبوں کو راشن کی فراہمی کے لیے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت غریب طبقے کو راشن کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،یہ وقت تنقید کا نہیں قوم کی حفاظت اور مستحق طبقے کی مدد کرنے کا ہے،
کورونا وائرس کی وبا سے بچاو ہدایات کے مطابق اپنی حفاظت سے ہی ممکن ہے،عوام ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے مستفید ہو کر اسپتال جانے سے بھی گریز کریں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات ضرورت مندوں کا بھی ساتھ دیں۔