بورس جانسن

عوام کی بے چینی سے آگاہ ہیں، برطانوی وزیرِ اعظم جانسن

لندن (عکس آن لائن)برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے کورونا وائرس میں کی گئی پیچیدہ نرمیوں پر عوام کی بے چینی سے آگاہ ہیں۔

دی میل آن سنڈے کے لیے اپنے کالم میں وزیرِ اعظم نے لکھا کہ وبا کے خلاف لڑائی کے اگلے مرحلے میں مزید گہرائی کے حامل پیغامات کی ضرورت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ انھیں برطانوی عوام کے شعور پر یقین ہے کہ وہ نئے قواعد کی پاسداری کریں گے اور انھوں نے ساتھ دینے کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

حال ہی میں وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب سے ایک نئی ویکسین ریسرچ لیبارٹری کے قیام کے لیے نو کروڑ 30 لاکھ پاؤنڈ کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ یہ مجوزہ تاریخ سے ایک سال قبل کھل سکے تاہم بورس جانسن نے خبردار کیا کہ ہو سکتا ہے کہ ویکسین کی تلاش بارآور ثابت نہ ہوسکے بھلے ہی برطانیہ ان عالمی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں