لاہور(عکس آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے، گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے۔
مریم نواز نے پونچھ ہاؤس میں ماڈل رمضان بازار کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیش بورڈ اور پی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ کا مشاہدہ کیا اور ڈیش بورڈ پر پیش کردہ اعداد و شمار کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
اس موقع پر مریم نواز نے رمضان پیکج کی گھروں میں ترسیل کی مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں جس میں غفلت برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10رمضان تک تمام ضرورت مندوں تک رمضان نگہبان پیکج پہنچ جائیں گے۔