لاہور(عکس آن لائن )مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عوام کو حقیقی ریلیف دینا پی ٹی آئی حکومت کی تر جیح ہے،
پی ٹی آئی حکومت نے پٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں کمی کر کے عوام دوستی کاعملی مظاہرہ کیا ہے،مصنوعی مہنگا ئی سے عوام کی جیبو ں پر ڈاکہ ڈالنے والے ملک اور قوم کے د شمن ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ صر ف پٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں کمی ہی نہیں بلکہ حکومت نے عوام کیلئے سستے بازار لگوا کر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا ، سستے بازارو ں میں معیار ی اور کم قیمت پراشیا ء د ستیاب ہیں جس سے عوام فا ئدہ بھی اٹھا رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کودعا ئیں بھی دے رہی ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن جماعتیں ملکی سلامتی کیلئے سکیور ٹی ر سک بنتی جا رہی ہیں، اپوز یشن جماعتیں جب تک ملکی اداروں پر تنقید نہیں کر لیتی ان کی تقریر مکمل نہیں ہو تی ، اپوز یشن جماعتوں کے بیانیے سے عوام پہلے بھی لا تعلقی کااظہار کر چکی ہے آ ئندہ بھی عوام ملک د شمن بیانیے کی حما یت نہیں کر ے گی۔