چودھری سرور

عوام کورونا خطرات کو سنجیدہ لیں، اپوزیشن گلے شکوے چھوڑ کر حکومت کا ساتھ دے، چودھری سرور

لاہور(عکس آن لائن ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ عوام کورونا خطرات کو سنجیدہ لیں، حفاظتی تدابیر اپنائیں، اپوزیشن گلے شکوے چھوڑ کر مہلک وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے، غر یب خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کیلئے عوام گھروں میں رہیں، کورونا سے نمٹنے کیلئے قوم کو ایک ہونا ہوگا، ہر فرد ذمہ داری پورے کرے، ریاست بے سہارا لوگوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کرے گی۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کورونا بحران سے متاثر افراد کی مدد کیلئے مخیر حضرات کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر اعظم عمران خان عوام دوست وڑن کے تحت پالیساں بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں