مریم اورنگزیب

عوام کا کاروبار، روزگار ، صنعت اور روٹی بند ،عمران صاحب کے دوست ہنڈی سے پیسے منگوا رہے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کا کاروبار، روزگار ، صنعت اور روٹی سب بند ہے،عمران صاحب کے دوست آج بھی ہنڈی کے ذرئیے پیسے منگوا رہے ہیں ۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہابن گیا نیا پاکستان ! فرق صرف اتنا ہے کہ بل جمع کرانے کے لئے پیسے نہیں ہیں اور دل جل رہے ہیں ، عمران صاحب کے دوست آج بھی ہنڈی کے ذرئیے پیسے منگوا رہے ہیں ، اور عوام کا کاروبار، روزگار ، صنعت اور روٹی سب بند ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں