بیجنگ (عکس آن لائن) چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں شریک اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے وفد کے اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ چین میں سوشلسٹ جمہوریت عوام کے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لئے سب سے وسیع ، حقیقی اور موثر جمہوریت ہے۔انہوں نے مختلف سطح کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ عوام کے روزگار ، تعلیم اور صحت سمیت دیگرحقیقی امور پر توجہ دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عوام چینی کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی کی پختہ بنیاد ہیں۔