سعدیہ سہیل رانا

عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا ہے، سعدیہ سہیل رانا

لاہور(عکس آن لائن) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے منفی رول کو عوام نے مسترد کر دیا ہے پوزیشن جماعتوں کی کرپٹ و مسترد شدہ قیادت نے بھرپور کوشش کرکے دیکھ لی انہیں عوامی پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی اب یہ مایوسی اور تقسیم کا شکار ہے

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کااحتساب بھی جاری رہیگا‘ عمران خان نے ملکی تعمیروترقی کیلئے جس طرح کوشاں ہیں وہ قابل ستائش ہے وزیراعظم عمران خان پر انگلیاں اٹھانے والے اب اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں ، اپوزیشن کے منفی حربے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو تقویت دے رہے ہیں انہیں بلیک میل کیا یا جھکایا نہیں جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں