لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی مسلسل اور لازوال جدوجہد سے اسٹیٹس کوکی حامل قوتوں کی بنیادیں ہل گئی ہیں ،عوام مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی صورت میں موجود مافیاز کی سیاست کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا اٹل فیصلہ کر چکے ہیں،امپورٹڈ ٹولے کی فسطائیت نہ رکنے کے خلاف جیل بھرو تحریک کے اعلان کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہجیل بھرو تحریک سے عوام میں آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد کا نیا شعور اجاگر ہوگا،آج ابتر معیشت کی وجہ سے ملکی سلامتی دائو پرلگ چکی ہے اور ایسے حالات میں ہم سب پر نتیجہ خیز جدوجہد فرض ہو چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام ریلیف نہ دے سکنے کا مریم صفدر کا ”فتوی ”اپنے کانوں سے سن چکے ہیں ،حیرت کی بات یہ ہے کہ شریف خاندان اپنے لئے ہر طرح کا ”جوگاڑ ”لگا لیتا ہے لیکن جب عوام کی باری آئے تو آئی ایم ایف بہانہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ انتخابات کے انعقاد میں التواء کیلئے انہیں اپنی مرضی کا آئین تحریر نہیں کر نے دیں گے، آئین میں واضح لکھاہے 90روز کے بعد ایک روز کی تاخیر بھی آئین شکنی ہو گی ۔