ڈاکٹر شاہد صد یق

عوام بہتر پاکستان کیلئے فوری عام انتخابات کے خواہاں ہیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( عکس آن لا ئن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عوام بہتر پاکستان کیلئے فوری عام انتخابات کے خواہاں ہیں، عمران خان کومائنس کرنے کی ساز ش کر نے والے کردارخودسیاسی طورپرزندہ درگور ہو تے چلے جارہے ہیں۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ فوری صاف و شفاف الیکشن ملک و قوم کے مفاد میں ہے،

ملک کو تصادم کی طرف نہ دھکیلا جائے عوام کی خواہش اور رائے کے مطابق الیکشن کا فوری اعلان کیا جائے، پی ٹی آئی کو مشکلات میں دھکیلنے کا سلسلہ اوراس کی عوامی مقبولیت کاگراف گرانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، ہمارا عزم جواں ہے ، عمران خان نے ملک و قوم کے وسیع تر مفادات کی خاطر ہمیشہ جدوجہد کی اور کرپٹ عناصر سے چھٹکارے کی خاطر برسر پیکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں