مریم اورنگزیب

عوام، اتحادیوں، اور ایم این ایز کو بھی عمران پر اعتماد نہیں رہا اسی لئے آپ کی چیخیں نکل رہی ہیں، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام، اتحادیوں، اور ایم این ایز کو بھی عمران پر اعتماد نہیں رہا اسی لئے آپ کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اب اتحادیوں پر اعتماد کی بات نہیں ،اب اتحادیوں کے عمران صاحب پہ اعتماد کی بات ،اتحادیوں کو اب عمران پر اعتماد نہیں رہا ۔

انہوںنے کہاکہ عوام، اتحادیوں، اور ایم این ایز کو بھی عمران پر اعتماد نہیں رہا اسی لئے آپ کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اتحادی آپ کی نالائقی نااہلی اور لوٹ مار کی وجہ سے عوام کا سامنہ نہیں کر سکتے ،اتحادی ساتھ ہوتے تو وضاحتوں اور رونے کی ضرورت پیش نہ آتی،مانگے تانگے کی کرسی میں کچھ اپنا نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں