اخراجات

عملے کی قلت اور بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے طبی نگہداشت کے متعدد اداروں کی بندش

واشنگٹن (عکس آن لائن)
اے بی سی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق عملے کی قلت اور بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد امریکہ میں بڑی تعداد میں طویل مدتی طبی نگہداشت کے اداروں کو مجبوراً بند کردیا گیا ہے۔
امریکن ہیلتھ کیئر ایسوسی ایشن اور نیشنل سینٹر فار اسسٹڈ لیونگ کے مطابق، 2021 میں، امریکہ کے طبی نگہداشت کے 75فیصد سے زیادہ اداروں کو عملے یا فنڈنگ کی قلت کی وجہ سے یہاں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد کو محدود کرنا پڑا ۔

کووڈ-۱۹ پھوٹنے کے بعد امریکہ میں 300 سے زیادہ نرسنگ ہومز بند ہو چکے ہیں۔ مارچ 2020 سے جنوری 2022 تک، چار لاکھ سے زیادہ ملازمین، جو اس شعبے کے کل عملے کا تقریباً دس فیصد بنتا ہے، طبی نگہداشت کے شعبے کو چھوڑ گئے۔ کووڈ-۱۹ کی وبا کے دوران بند ہونے والے 300 سے زیادہ نرسنگ ہومز کی وجہ سے تقریباً 13,000 مریض دیکھ بھال سے محروم ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں